پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس: جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس: جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری
کیپشن: Parliamentary Committee Meeting: Approval of Justice Musrat Hilali's appointment to the Supreme Court

ایک نیوز: اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت رانا مقبول احمد نے کی۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فاروق ناٸیک، نوید قمر سمیت دیگرنے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دیدی۔ پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج جسٹس سید محمد انور کے نام کی بھی منظوری دی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے دونوں ججز کے ناموں کی سفارش کی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16ہو جائے گی۔ مسرت ہلالی کا نام نامزد چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تجویز کیا تھا۔