وکیل قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

Jul 04, 2023 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے   وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کوئٹہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جس میں وکیل ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو اس مقدمہ میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

قبل ازیں عمران خان کے وکلا کی جانب سے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا

مزیدخبریں