چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور

Jul 04, 2023 | 16:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور پراسیکیوٹر زاہد اصف عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نےاستدعا کی کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ جانا ہے ضمانت میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔

مزیدخبریں