تھانہ مارگلہ مقدمہ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

Jul 04, 2023 | 16:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور پراسیکیوٹر زاہد اصف عدالت میں پیش  ہوئے۔چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر  نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے کیس میں تفتیش جوائن کرلی ہے۔،وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ جانا ہے ضمانت میں توسیع کی جائے۔

عدالت نےریمارکس دیے کہ10 جولائی کو نجی مصروفیت ہے 19 جولائی کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ 19 جولائی تک ڈسٹرکٹ کورٹ منتقل ہو جائے گی اورکفنگشنل ہو جائے گی /عدالت نے شریک ملزم اسد عمر کی حاضری لگاتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

مزیدخبریں