نور عالم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش

نور عالم کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش

ایک نیوز: چیئرمین پی اے سی نور عالم نےغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پی اے اجلاس میں نور عالم نے کہا کہ میں نے عید بھی گرڈ اسٹیشنوں پر گزاری ہے،افسروں کی تنخواہیں تو بڑھ جاتی ہیں لیکن عوام کو بجلی نہیں مل رہی۔ رمیش کمار نے کہا کہ چئیرمین صاحب لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ بجلی چوری ہے۔ مجھے تین علاقوں کا علم ہے جہاں چوری نہیں ہے اور زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

سیکرٹری توانائی کا کہناہےکہ بجلی کے شعبے کا سرکولر ڈیٹ 2370 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔