چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

ایک نیوز: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں 10 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد  چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف متفرق 6 مقدمات میں عبوری ضمانت  پر کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل شیر افضل مروت نے عدالت پر اعتراض اٹھا دیا،وکیل شیر افضل مروت  نے کہا کہ انہیں کیسز میں عدالت اپنا مائنڈ ڈسکلوز کر چکی ہے۔ان کیسز میں شریک دو ملزمان کی حد تک عدالت فیصلہ سنا چکی ہے۔وکیل شیر افضل مروت  نے کہا کہ فیصلہ ایک ساتھ آنا چاہیے تھا،کوئی بھی دوسرا جج درخواست پر سماعت کرے۔عدالت نےریمارکس دیے کہ جب شریک ملزمان کی طرف سے آپ پیش ہوئے تو آپ نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔آپ کو پہلے بتانا چاہیے تھا کہ فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے۔

وکیل شیر افضل مروت  نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ کسی دوسرے جج کو منتقل کیا جائے۔ عدالت نےریمارکس دیے کہ  میں اپنے اللہ کو جوابدہ ہوں قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے ۔وکیل سلمان صفدر  نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئر میں کبھی ایسا کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔اب سے کچھ دن پہلے ہی انہیں کیسز میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔کچھ ماہ پہلے فیصلہ دیا ہوتا تو بھی الگ بات تھی لیکن کچھ دنوں پہلے کا دیا گیا فیصلہ ابھی مائنڈ میں فریش ہے۔ عدالت نےریمارکس دیے کہ آپ کے پاس قانونی راستہ موجود ہے،لیکن میں کیس سے خود کو الگ نہیں کروں گا ۔ہمیں آپ پر اعتراض نہیں لیکن کیس منتقل کیا جائے۔

وکیل سلمان صفدر کے بیا  پر پراسیکیوٹر نے شعر میں جواب دیا کہ کچھ کہا بھی نہیں اور کہہ بھی گئے۔عدالت نےاستفسار  کیا کہ آج آپ دلائل دیں گے،وکیل سلمان صفدر  نے کہا کہ ہماری جانب سے اعتراض کے بعد کیسے دلائل دیں گے۔ عدالت نےاستفسار  کیا ملزم شامل تفتیش ہوئے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے ، چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیچے مزید کیسز بھی ہیں اگر حاضری لگا لیں تو مجھے اجازت دے دیں ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں 10 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔