ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی

ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی

ایک نیوز: پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مینز ٹیم انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔یہ سیریز ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہیں۔

پاکستانی ٹیم اسوقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کا نمبر دوسرا ہے۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔