اسٹیٹ بنک کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

new currency note
کیپشن: new currency note
سورس: google

ایک نیوز : اسٹیٹ بینک  نے اپنی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ  بینک جمیل احمد نے کہا  کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،ہما ری توجہ مستقل معاشی ترقی پرمرکوزہے،انہوں نےکہا کہ ملکی معیشت کو متعدد بار چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستانی بینکنگ قوانین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ اسٹیٹ بینک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک  نے مزید کہا کہ بینک کا سپروائزری فریم ورک مضبوط ہے، ٹیکنالوجی پر بہت فوکس کر رہے ہیں، اس کے علاوہ  ہماری توجہ آٹو میشن کی طرف بھی ہے کیونکہ  آٹو میشن سے وقت کی کافی بچت ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی 16 ہزار سے زائد برانچز کام کر رہی ہیں، ہماری مختلف اسکیمز مختلف شعبوں کو فنانسنگ فراہم کر رہی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے باعث لوگ گھر بیٹھے  اپنا اکاؤنٹ ہینڈل کر سکتے ہیں۔

جمیل احمد نے کہا کہ شریعت کورٹ کے حکم پر شریعہ فنانسنگ بڑھانی ہے، اسٹیٹ بینک کو ہائی ٹیک کرنے پر فوکس رہے گا، ہم  سائبر سکیورٹی پر بھی  توجہ دے رہے ہیں۔