متنازع رن آؤٹ پرتیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ

متنازع رن آؤٹ پرتیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ

ایک نیوز: ایشز سیریز  میں یارک شائر نے تیسرے ٹیسٹ کیلئےسکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یارک شائر  کی جانب سے تیسرے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لیے سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کیخلاف احتجاج کرنے والے  ماحولیاتی کارکنوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جس کیلئے یارک شائر نے اسپرنٹرز اسٹیورڈز (خصوصی سکیورٹی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے مارننگ سیشن میں خلل ڈالا تھا۔ اس دوران انگلینڈکے وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹومظاہرہ کرنے والے ایک شخص کو اٹھا کر گراؤنڈ سے باہر لےگئے تھے۔

تماشائیوں کی جانب سے بھی ردعمل کا خدشہ 

 یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کو تماشائیوں کی جانب سے بھی آسٹریلیا کے خلاف ردعمل کا خدشہ ہے جبکہ جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ ہونے کے بعد تماشائیوں اور دونوں ٹیموں میں تعلقات کشیدہ ہیں۔کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں تماشائیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور ان کا خیال رکھنا اولین ذمہ داری ہے  اس حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں  اور انگلینڈ اور ویسٹ یارکشائر پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔