ایک نیوز: چیئر مین تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کر دیا ہے۔ٹرائل کورٹ کے پانچ مئی فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی۔
تحریری فیصلے کےمطابق اسلام آباد ہائیکوٹ نے ٹرائل کورٹ کا پانچ مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ٹرائل کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر وجوہات کے ساتھ سات روز میں فیصلہ کرے ۔فریقین کے دلائل سے 8 سوالات عدالت کے سامنے آئے۔
فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے ان سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے سرسری جائزہ لیا۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے قانونی پہلوؤں کا مکمل جائزہ نہیں لیا۔ٹرائل کورٹ نے کئی قانونی پہلوؤں کا جائزہ لئے بغیر درخواست خارج کی ۔ٹرائل کورٹ نے متعدد قانونی پہلوؤں کو ادھورا چھوڑتے ہوئے ان کا فیصلہ ہی نہیں کیا ۔آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرے اور ٹرائل کورٹ فیصلے تفصیلی وجوہات بھی دے۔