ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانے کے مقدمہ 11 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی جبکہ 6 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا.
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 17 ملزموں کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا. عدالت نے 11 ملزموں کی رہائی کیلئے درخواست خارج کر دی جبکہ اسی مقدمے میں 6 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی.
عدالت نے ایاز طلعت سمیت گیارہ کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا اور محمد فاروق سمیت چھے ملزموں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا. ملزموں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج ہے