شاہ رُخ خان امریکا میں حادثے کا شکار، سرجری کر دی گئی

شاہ رُخ خان امریکا میں حادثے کا شکار، سرجری کر دی گئی

ایک نیوز: امریکی شہر لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہوگئے، خون بہنےکی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق کنگ خان امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے اور ان کی ناک سے خوب بہنے لگا۔اداکار کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

اس سرجری کے بعد سے شاہ رخ خان کی ناک پر پٹی لگی ہوئی ہے اور امریکہ سے بھارت پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا ایک چھوٹی سی سرجری ہوئی ہے اب وہ بھارت میں اپنے گھر میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کو  ناک پر پٹی کے ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا تاہم کنگ خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے اداکار کی ٹیم کو بتایا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے خون روکنے کیلئے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان جلد اپنی نئی فلم جوان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سلور اسکرین پر نظر آئیں گے، اداکار آخری مرتبہ فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوئے تھے جس نے کروڑوں کا بزنس کیا۔