ایک نیوز: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے 9 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد گلگت بلتستان کی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن کے 9 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
دوسری طرف وزیراعلی گلگت بلتستان نے اسمبلی تحلیل کرنے پر غور و خوض شروع کردیا ہے اور اسمبلی توڑنے کے لئے اپنے ساتھیوں سے رائے مانگ لی ہے۔