ایشز میں متنازع رن آؤٹ، آسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائن پربین اسٹوکس کا کرارا جواب

Jul 04, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز: ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جونی بیئرسٹو کے متنازع اسٹمپ آؤٹ اور پھر لارڈز لانگ روم کے واقعہ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلوی میڈیا آمنے سامنے  آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈکے کپتان بین اسٹوکس نے بھی آسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائن پر کرارا جواب دیا ہے۔آسٹریلوی اخبار نے بین اسٹوکس کی منہ میں چوسنی ڈالے نیپیز کے ساتھ تصویر لگائی اور ساتھ ہی ہیڈ لائنز میں انگلش کھلاڑیوں کے لیے 'کرائی بے بیز' کا لفظ استعمال کیا۔تصویر میں بین اسٹوکس کی تصویر کے سامنے نئی کرکٹ بال پڑی ہے جب کہ آسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائنز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انگلینڈکے کپتان بین اسٹوکس نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیا اور لکھا 'میں یہ بالکل نہیں ہوں، میں نے کب نئی گیند سے بولنگ کی ہے؟

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بیئرسٹو کو کیسے آؤٹ کیا؟

آسٹریلوی کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ضروری نہیں سمجھا۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کی جیت میں جونی بیئرسٹو کا رن آؤٹ اہم رہا۔ جب جونی بیئرسٹو گیند مس ہونے کے بعد کریز سے باہر نکلے تو  الیکس کیری نے گیند کو اسٹمپس پر مار کر اپیل کردی کیونکہ جونی بیئرسٹو کریز پر بیٹ رکھ کر آگے نہیں بڑھے تھے اسی لیے امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

اس وکٹ کے بعد انگلش کراؤڈ نے کینگروز کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے اسپرٹ آف کرکٹ کے منافی قرار دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

میلبرن کرکٹ کلب  ممبران نے لانگ روم میں آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کا لانگ روم میں ایم سی سی ممبران سے سامنا ہوا، عثمان خواجہ کو آسٹریلوی کھلاڑی نے لانگ روم میں جملوں کا تبادلہ کرنے سے روکا۔

مزیدخبریں