ایک نیوز: حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، قیمت میں 1 روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلہ ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔فیصلے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہو گا۔
نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیا جا رہا تھا۔فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔