ایک نیوز: ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پی ایچ ایف کو تاحال حکومت کی جانب سے ٹیم بھارت بھجوانے کے لئے این اوسی کا انتظار ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں شیڈول ایشین چیمپئنزٹرافی کے آغاز میں ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔ پی ایچ ایف کو تاحال حکومت کی جانب سے ٹیم بھارت بھجوانے کے لئے این اوسی کا انتظار ہے ۔ پی ایچ ایف حکام نے جون کے آغاز میں حکومت سے این او سی کے حصول کے لیے رابطہ کیا تھا ۔
ایشین چیمپئنزٹرافی 3 سے 12 اگست تک بھارت کے شہر چنائے میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی طیارہ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔