بھارت نے 6 جی الائنس پر کام شروع کردیا

Jul 04, 2023 | 12:20 PM

 ایک نیوز : بھارت نے  ’ہائی اسپیڈ نیٹورک‘  6 جی الائنس لانچ کردیا ۔ 6 جی الائنس کے تحت الگ الگ سیکٹر کے آرگنائزیشنز حکومت کے ساتھ مل کر 6 جی ویژن ڈاکیومنٹ کی تعبیر کرنے کی سمت میں کام کریں گے۔

یادرہے بھارت میں ابھی کئی لوگوں نے 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنا شروع بھی نہیں کی ہے،  تاہم ملک  میں 6 جی انٹرنیٹ لانچ کرنے کی سمت میں ’6 جی الائنس’ کی شروعات ہو چکی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک  تقریب کے دوران مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے ’بھارت 6 جی الائنس‘ کو لانچ کیا۔ اس دوران آئی ٹی کے وزیر مملکت دیوو سنگھ چوہان بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ رواں سال وزیر اعظم مودی نے ’6 جی ویژن ڈاکیومنٹ‘ پیش کیا تھا۔ 6 جی ویژن کے تحت ہندوستان کو 6 جی کنکٹیویٹی کا گلوبل لیڈر بنانا ہے۔ اس کے ذریعہ نہ صرف  بھارت بلکہ دوسرے ممالک میں بھی کفایتی اور تیز 6 جی انٹرنیٹ دستیاب کرانا شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’بھارت 6 جی الائنس‘ (بی 6 جی اے) دراصل ڈامیسٹک انڈسٹری، اکیڈمک انسٹی ٹیوشن، نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوشنز اور حکومت سے امداد یافتہ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشنز کا اتحاد ہے۔ بھارت 6 جی الائنس 6 جی ویژن ڈاکیومنٹ اور آگے کے ڈیولپمنٹ کے مطابق اپنے کام کرنے کا خاکہ تیار کرے گا۔

مزیدخبریں