کار سرکار میں مداخلت کیس، پرویز الہی کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہونے پر مسترد

کار سرکار میں مداخلت کیس، پرویز الہی کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہونے پر مسترد

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت  نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی پولیس سے لڑائی جھگڑا اور  سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ  میں درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت  کی۔ تفتیشی افسر نے نشاندہی کی کہ پرویز الہی کی گرفتاری نہیں ڈالی  اس لیے مقدمے کا ریکارڈ کیسے پیش کیا جاسکتا ہے؟

تفتیشی افسر  کے مطابق پرویز الہی کی درخواست ضمانت قبل از وقت ہے،سابق وزیر اعلی  سے تفتیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے پولیس کے اعتراض پر درخواست ضمانت کے نا قابل سماعت ہونے پر اسے خارج کر دیا. پرویز الہی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔