گاڑی چوروں کے خلاف شکنجہ تنگ، پولیس گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب

گاڑی چوروں کے خلاف شکنجہ تنگ، پولیس گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب

ایک نیوز: گاڑی چوروں کے خلاف شکنجہ تنگ کرتے ہوئے،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کردیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم کاباقاعدہ آغازکردیا  ہے۔محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ای چالان ایپ کا بھی افتتاح کیا ٹریکنگ سسٹم سے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

محسن نقوی نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اہلکاروں سے ملاقات کی محسن نقوی نے ٹریکنگ سسٹم اورای چالان ایپ متعارف کرانے پر آئی جی پنجاب اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریکنگ سسٹم اور ایپ میں موجود فیچرزکے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے روڈ سیفٹی کے لئے جامع پلان طلب کرلیا  ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا ہےکہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اورموٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،روڈ سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔

محسن نقوی نےڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات اور لوکل گورنمنٹ عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹریز قانون،اطلاعات،ٹرانسپورٹ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس،ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس،ڈی جی ریسکیو 1122، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ٹریفک، چیف ٹریفک آفیسر لاہور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-04/news-1688454754-5771.mp4