20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا

Jul 04, 2023 | 12:08 PM

ایک نیوز : لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کردیا۔

 اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے سبب فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ 

اس ضمن میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایکس مل قیمت 2700 روپے ہوگئی۔

یکدم 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد بازار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 سے 2800 روپے فروخت ہونے لگا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر تھیلے کی قیمت 1300 روپے ہے۔

مزیدخبریں