ایک نیوز : 9 مئی کے واقعات تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے گرفتاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
پولیس زرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے خلاف درج مقدمات کا جائزہ لیا گیا اورتمام تفتیشی افرسان سے مقدمات میں گرفتار کارکنان کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کارکنان اور اور رہنماوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ مقدمات میں نامزد اور نامعلوم افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اور جن افراد کی شناخت نہیں ہو سکی اسکے لئے نادرا سے رجوع کیا جائے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد بھر کے تمام تھانوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تمام افسران کو اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔