سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری

ایک نیوز:  قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے  سپریم کورٹ آرڈر2023 جاری کردیاہے۔ نیا صدارتی حکمنامہ فوری نافذ  ہوگاجبکہ اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔ ججوں کی تنخواہ سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نامہ 2022ء منسوخ کردیا گیا ہے۔

قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔

پہلے چیف جسٹس آف پاکستان کی تںخواہ تمام مراعات کے ساتھ 15 لاکھ 27 ہزار روپے تھی لیکن نئے حکمانہ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہوگی ہے۔سپریم کورٹ کے ججز کی تںخواہ تیرہ لاکھ کے قریب تھی

چیف جسٹس اس سے پہلے تمام مراعات کے ساتھ تںخواہ پندرہ لاکھ ماہانہ سے زیادہ لیتے تھے۔سپریم کورٹ کے ججز کی رننگ  تںخواہ مع تمام مراعات چودہ لاکھ سے زائد ماہانہ تھی ۔وفاقی سیکرٹری قانون کا کہنا ہےکہ ججز کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔