شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

 شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

ایک نیوز: شاہ محمود قریشی کے خلاف 9مئی کو پُرتشدد احتجاج کے تناظرمیں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ضمانت میں پندرہ جولائی تک توسیع کر دی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی ایڈیشنل سیشن جج سیدمحمد ہارون شاہ کے سامنے پیش ہوئے لیکن وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث دلائل نہ ہو سکے۔عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نےعدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں کہا آئی ایم ایف سے 9ماہ کے لیے اسٹینڈ بائی قرضہ ملنے سے وقتی طورپرتو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا لیکن چند ماہ بعد کیا ہوگا؟ ہرسیاسی پارٹی لائحہ عمل بناتی ہے،ہم پرامن طورآگے بڑھنا چاہتے ہیں۔