ایک نیوز: پنجاب اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی میں کرپشن کے معاملے پر چئیرمین تحریک انصاف کو کل طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چئیرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس چئیرمین پی ٹی آئی رہائش گاہ زمان پارک پر چسپاں کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی کیس میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔