منی لانڈرنگ کیس ،پرویزالہیٰ کے فرنٹ مین سے اہم معلومات حاصل

منی لانڈرنگ کیس ،پرویزالہیٰ کے فرنٹ مین سے اہم معلومات حاصل

ایک نیوز: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے فرنٹ مین سے اہم تکینکی معلومات حاصل حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرویزالہیٰ کے گن مین زمان چوہدری کو کچھ روز قبل ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، گن مین زمان کومنی لانڈرنگ کے مقدمہ کی تفتیش کےلیے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ زمان چوہدری چوہدری پرویزالہیٰ کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتارہا ہے، زمان اور سارہ انور کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زمان چوہدری کی پرویزالہیٰ کی مبینہ بیوی سارہ انور کے گھر71 دفعہ موجودگی ثابت ہوئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-04/news-1688460025-5927.mp4