وفاقی کابینہ نےایچ ای سی ترمیمی بل کی منظوری دیدی

Jul 04, 2023 | 11:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وفاقی کابینہ اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد وزیراعظم کنٹرولنگ اتھارٹی ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل کے مطابق وزیراعظم کو چیئرمین ایچ ای سی کو مدت ملازمت سے قبل ہٹانے کا اختیار ہوگا۔ کمیشن کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق کمیشن محض وفاقی حکومت کے چیف ایگزیکٹو کو جوابدہ تھا، ایچ ای سی ملک بھر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی واحد ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی۔

8ویں ترمیم کے بعد کمیشن کے اختیارات مزید کمزور ہوگئے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہونے کی شق بھی ختم کردی گئی۔

مزیدخبریں