ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف آج ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایس سی او سربراہی اجلاس کا آغاز آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت میں ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں عالمی و علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا اور رکن ممالک مستقبل کی سمت کا خاکہ بنائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ سی ایچ ایس علاقائی سلامتی و خوشحالی کے لئے اہم فورم ہے۔