ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری

Jul 04, 2023 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مری اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ بارش اورسرد ہواوں کے باعث موسم سرد ہو گیا۔موسلا دھاربارش کے باعث نواحی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے۔ شدید بارش کے باعث مختلف مقامات پردرخت گرنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں بھی مون سون کا آغازگزشتہ رات شہر میں ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔تیزآندھی اور بارش کے باعث ایک ریسٹورنٹ کی دیوار گر گئی تھی۔  شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آٹھ جولائی تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

مزیدخبریں