ایک نیوز: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کے روپے پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔ روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/hvtS9Cxq8l#SBPExchangeRate pic.twitter.com/iKvepZnJq6
— SBP (@StateBank_Pak) July 4, 2023
کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10روپے55پیسے کی بڑی کمی کے بعد 275.44 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے سامنے ڈالر نیچے آگرا اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10 روپے سستا ہو کر 280روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 341 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔102 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 208 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,511 جبکہ کم ترین سطح 43,488 رہی ۔