ایک نیوز: نو مئی کی شرانگیزی میں ملوث ایک اور انتہائی مطلوب شرپسند حیدرمحمود کو گرفتار کر لیا گیاہے،شر پسند کے ماموں نےاعترافی بیان میں واقعہ کی شدید مذمت کی۔
رہورٹ کے مطابق شرپسند کے ماموں نے اپنے بھانجے حیدر محمود کی نو مئی کی شرانگیزی میں ملوث ہونے پر اظہارِ مذمت کی۔ حیدر محمود کے ماموں کا کہنا ہےکہ جی ایچ کیو پر حملہ، پاکستان پر حملے کے مترادف قرار دیا۔جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پر حملہ ناقابلِ قبول ہے،کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا ۹ مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں؟۔ شر پسند کے ماموں کا کہنا ہےکہ میرا چئیرمین پی ٹی آئی سے سوال ہے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ ہم پاکستانی اپنی آرمی کے خلاف جائیں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-04/news-1688447668-3405.mp4