عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت لئے

عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت لئے

 ایک نیوز: آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات کی ساتویں کلاس کی طالبہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی چھٹی ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 1 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ ایاز نے  تمغے جیتنے کے علاوہ، ان مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ عائشہ ایاز سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو سٹار ہیں جنہوں نے 8 سال کی عمر سے لگاتار 7 بین الاقوامی تمغے جیتے ہیں۔

اس کے علاوہ عائشہ ایاز دبئی میں دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں جبکہ 2022 میں تھائی لینڈ میں 1 طلائی اور 1 چاندی اور 2023 ہیروزانٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 1 چاندی اور 2 کانسی کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-04/news-1688447322-2090.mp4