ایک نیوز: مسیحی برادری کے وفد نےجناح ہاوس کا دورہ کیا اور جلاو گھیراو کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری نے شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک، فوجی تنصیبات اور جناح ہاوس پر دھاوا بولنے والے دشمن کے پیروکار تو ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ہم پاک فوج کو داد دیتے ہیں جسطرح پاک فوج نے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی قوم اور پاک فوج کو آمنے سامنے کرنے کی سازش کو ناکام بنایا۔جناح ہمارے محسن ہیں اور پاک فوج ہماری محافظ ہے یہی وجہ ہے کہ مسیحی برادری ہندوستان سے زیادہ پاکستان میں محفوظ ہے اور اسکا سہرا پاک فوج کے سر ہے
مسیحی برادری نے پرزور مطالبہ کیا کہ جو بھی لوگ جناح ہاوس سمیت شہداء کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے انکے خلاف بلا تاخیر اور بلا امتیاز سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے۔