وکیل قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

 وکیل قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آپ کی درخواست خارج کی تھی، سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ اس پر حکم امتناع نہیں دے سکتا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا تھا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ مقدمے میں نامزدگی غلط کی گئی ہے نام خارج کیا جائے۔سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کا سفر نہیں کرسکتا ہوں۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے مقدمے کی سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔