چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار

Jul 04, 2023 | 09:42 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ  نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے   توشہ خانہ کیس سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے   توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، ا س سے قبل  سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان پر  فرد جرم عائد کی تھی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ہی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے   توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنےکی پٹیشن دائرکی تھی۔

درخواست میں ڈسٹرکٹ  الیکشن کمیشن کو  فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے جس کے بعد عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے زمان پارک کےباہر آپریشن کیا تھا جس میں پولیس اور  پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا تھا۔قانونی ماہرین کی جانب سے عدالتی فیصلے کو عمران خان کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں