سعودی عرب اور روس کا خام تیل کی کٹوتی میں توسیع

Jul 04, 2023 | 07:17 AM

ایک نیوز :سعودی عرب اورروس نے خام تیل کی کٹوتی میں مزیدتوسیع کردی۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نے تیل کی پیداوارمیں یومیہ ایک ملین بیرل کمی کااعلان کیا ہے سعودی عرب خام تیل کی پیداوارمیں کٹوتی اگست تک جاری رکھے گا، روس نے بھی اگست میں تیل کی پیداوارمیں یومیہ 5لاکھ بیرل کمی کااعلان کیا ہے الجیریا بھی اگست میں یومیہ پیداوارمیں 20ہزاربیرل کمی کرےگا ۔

دوسری جانب عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں 1 فی صد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر ہے جبکہWest Texas Intermediate کی قیمت انہتر اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

مزیدخبریں