ایک نیوز :واٹس ایپ نےلاکھوں بھارتی اکائونٹ بند کر دیئے،اکانٹس کو ایڈوانس آئی ٹی 2021 کے تحت شکایات موصول ہونے پر بندکیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ایڈوانس آئی ٹی 2021 کے تحت 65 لاکھ بھارتی اکائونٹس پر پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی واٹس ایپ کو صارفین کی جانب سے موصول شکایات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے،مذکورہ اکاؤنٹس میں سے 24 لاکھ اکاؤنٹس کو صارفین کی جانب سے موصول شکایت کے بغیر ہی بند کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ کو بھارتی صارفین کی جانب سے اکاؤنٹس بند کرنے سمیت 3912 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 297 پرکارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے، اس لحاظ سے واٹس ایپ بھارت کی ایک مقبول ترین میسیجنگ/کالنگ ایپ کہا جا سکتاہے۔
دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے خدشات کو دور کرنے کی ایک شکایاتی کمیٹی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا صارفین کے انٹرنیٹ پر شیئر کیے گئے مواد اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے۔