ورلڈکپ سے قبل بھارت پچ فکسنگ کرنے لگا

Jul 04, 2023 | 05:31 AM

ایک نیوز : ون ڈے ورلڈکپ سے قبل ہی ہار کے خوف کے باعث بھارت پچ فکسنگ کرنے لگا، ہوم کراؤڈ پر اپنے میچز کے لیے مرضی کی پچ تیار کرنے لگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا، جو اس سال کے آخر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، آئندہ ایڈیشن 5 اکتوبر کے درمیان بھارت میں ہوگا۔ اور 19 نومبر کو 46 دنوں کی مدت میں 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔ میچز کی میزبانی احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے میں کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کی پیروی کرے گا، جہاں ہر ٹیم دیگر نو ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔ ہندوستان حیدرآباد کے علاوہ تمام مقامات پر میچ کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑا ٹاکرا احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔ سٹیڈیم کا بڑا آؤٹ فیلڈ اسپنرز کے حق میں ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس اہم میچ کے لیے کس قسم کی پچ کا انتخاب کیا جائے گا۔ میزبان بھارتی ٹیم پاکستان کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ کرنے اور لیگ میچ میں اپنے فوائد کے لیے مطلب کی پچ تیار کرنے میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں