ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ :آسٹریلیا کی جیت متنازع

ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ :آسٹریلیا کی جیت متنازع
کیپشن: ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ :آسٹریلیا کی جیت متنازع

ایک نیوز :ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت متنازع ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے میچ کے بعد جونی بیرسٹو کے رن آؤٹ ہونے کو متنازع قرار دیدیا، انہوں نے بتایا کہ اس طرح ان کی ٹیم نے جیت کو قبول نہیں کیا۔ بیئرسٹو 22 گیندوں پر 10 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر ڈک کر کے اسے چھوڑا، ایلکس کیری نے اسے وکٹ کے پیچھے کیچ لیا۔ بیئرسٹو نان اسٹرائیک پر کھڑے پارٹنر بین اسٹوکس سے بات کرنے کے لیے آگے بڑھے جسے ایلکس نے پھینک دیا اور انہیں رن آؤٹ کرنے کی اپیل کردی۔


انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ میں اس بات کو لے کر تنازعہ نہیں پیدا کرنا چاہتا کیونکہ یہ آوٹ دیا گیا ہے تو اسے آوٹ ہی مانا جائے گا۔ اگر جو ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہوا ہوتا تو امپائر پر اور بھی زیادہ دباو بنتا۔ انہوں نے کہا، دیکھیے میرے خیال سے یہ ایک لمحہ آسٹریلیا کے لیے میچ کو بدلنے والا تھا۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا میں اس طرح سے کسی میچ کو جیتنا چاہتا ہوں، تو میرا جواب بالکل صاف ہوگا، نہ اس طرح سے کسی بھی میچ میں مجھے تو جیت نہیں چاہیے۔