ایک نیوز :وزیردفاع خواجہ آصف نے گرمی سے بچنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیردفاع خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک اونچے پل سے نہر میں چھلانگ لگاتے ہیں اور تیراکی شروع کردیتے ہیں ۔
ماشاءاللہ،،اللہ رب العزت ہمارے انکل جی کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔بُری نظر سے محفوظ رکھے۔اور۔مزید ہمت طاقت سے نوازے۔آمین
— Hafiz Chand Sheikh (@HafzChand) July 1, 2023
اکثر لوگ خواجہ صاحب کو بابا جی کہتےہیں۔میں اُن سے کہنا چاہونگا ہمارے انکل ماشاءاللہ تم لوگوں سے زیادہ جوان ہیں الحَمْدُ ِلله❤ pic.twitter.com/A7TzklWjun
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اکتوبر میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے پیش نظر اپنے گاؤں سیالکوٹ گئے تھے۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر دفاع نہر میں چھلانگ لگا کر تیراکی کرتے رہے یہ واقعہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع کی نہر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ کافی تبصرے کر رہے ہیں۔