روزانہ ایک کیلاکھانا کتنا فائدہ مند ہے؟ڈاکٹرز نے بتادیا

Jul 04, 2023 | 00:35 AM

ایک نیوز:کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے کی عادت ڈاکٹر کو دور رکھتی ہے مگر ایک اور پھل بھی ایسا کر سکتا ہے۔اور وہ پھل کیلا ہے۔

 کیلا دنیا میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے ایک ہے اور لگ بھگ ہر موسم میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔

درحقیقت روزانہ صرف ایک کیلے کو کھانے سے بھی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ایک میڈیم سائز کیلے سے پوٹاشیم، وٹامن بی 6، وٹامن سی، میگنیشم، کاپر، فائبر، Manganese اور نباتاتی مرکبات جسم کا حصہ بنتے ہیں۔فائبر ایسا غذائی جز ہے جو ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا اور اسی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

ایک کیلے میں 3 گرام فائبر ہوتا ہے اور اس غذائی جز سے آنتوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، کھانے کے بعد پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے، انسولین کی مزاحمت کم ہوتی ہے جبکہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا۔

کیلوں میں فائبر کی ایک اور قسم Pectin بھی موجود ہوتی ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔کیلوں میں موجود فائبر سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے اور بے وقت کچھ کھانے کی خواہش نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں