کامونکی: شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

کامونکی: شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق
کیپشن: Kamonki: A mother died along with her 2 children after the roof collapsed due to heavy rain

ایک نیوز: پنجاب میں شدید با رشوں کے باعث گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں چھت گرنے کے باعث ماں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کامونکی کے نواحی علاقہ صالح پور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ملبہ دب گیا جس کے باعث ماں بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ جاں۔بحق ہونے والوں میں 50 سالہ حنیفاں بی بی، اٹھارہ سالہ بیٹی لائبہ اور 20 سالہ بیٹا عادل شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹا کوزخمی حالت میں ملبے سے نکال لیاگیا، اہلخانہ بارش کے باعث کمرے میں موجودتھے اچانک چھت زمین بوس ہو گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور میں بارش کے باعث دیوار گر گئی، 7 افراد زخمی

اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارش کے دوران دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔**

ریسکیو حکام کے بعد شوکت خانم روڈ پر طوطانی بارش کے دوران ریسٹورنٹ کی دیوار گرگئی،7 افراد زخمی ، اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں فیروزپورروڈ،کوٹ لکھپت،چونگی امرسدھواورماڈل ٹاؤن،گلبرگ، وحدت کالونی،رحمان پورہ،اچھرہ،ہربنس پورہ،مال روڈپرشدید بارش ہوئی۔