بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید
کیپشن: The chief minister of the Indian state of West Bengal strongly criticized the Modi government

ایک نیوز: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ 

کولکتا سے بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست نے مقبوضہ کشمیر اور منی پور کو تباہ کر دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیوں نے منی پور کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ بی جے پی اب مغربی بنگال میں بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔ 

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی علیحدگی پسند گروپوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے حالیہ نسلی فسادات میں 130سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔