آئی ایم ایف پروگرام ملتوی کئے جانے کی خبریں جعلی نکلی

آئی ایم ایف پروگرام ملتوی کئے جانے کی خبریں جعلی نکلی
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کو ملتوی کئے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو انسداد بدعنوانی قانون سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔



وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس حوالے سے تمام ٹویٹس اور کہانیاں پڑھ رہا ہوں، پروگرام کے ملتوی یا موخر ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر ہے۔