جان کو خطرہ ہے،بلٹ پروف گاڑی لینا پڑی ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ

جان کو خطرہ ہے،بلٹ پروف گاڑی لینا پڑی ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قائمہ کمیٹی میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث ایک بلٹ پروف گاڑی لینا پڑی ۔

نواب شیر وسان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا ، چیئرمین پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمتبر 2021 میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا حالیہ سیریز میں پچز بہت سلو ہونے کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،پی سی بی آسٹریلیا سے کیوریٹرز اور مٹی منگوا رہا ہے ۔
رکن کمیٹی نے پوچھا کہ کیا پاکستان میں اچھی مٹی نہیں جو آسٹریلیا سے منگوا رہے ہیں ؟۔
رمیز راجہ نے کہا کہ جب پچوں میں باؤنس نہیں ہوگا تو اچھی بیٹنگ کی ٹریننگ میں مشکلات پیش آئیں گی ،آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے پیش نظر تیاری کرائی جا رہی ہے ۔



رمیز راجہ نے کہا کہ لاڑکانہ سٹیدیم سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ دو بار ملاقات ہوئی ، سندھ میں کرکٹ کا معیار بلند کرنا چاہتے ہیں ، متعدد مقامات پر سٹیڈیمز کی حالت بری ہے ، شیخو پورہ سٹیڈیم میں تو ٹوائلٹ تک نہیں ، پی ایس ایل کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں ، قائمہ کمیٹی کرکٹ سٹیڈیمز کو لیز پر دلوانے کیلئے مدد کرے ۔