متحدہ عرب امارات میں کم آمدنی والے شہریوں کیلئے حکومتی امداد میں اضافہ

Jul 04, 2022 | 18:45 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات حکومت نے کم آمدنی والے اماراتی خاندانوں کےلئے امدادی رقوم دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے 28 ارب درہم کی رقم مختص کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افراط زر اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اماراتی شہریوں کے لئے سرکاری امدادی رقوم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔امدادی رقوم میں اضافہ خاندانوں کے علاوہ یونیورسٹی طلبا ، اور 45 برس سے زیادہ عمر کے بیروزگاری اماراتی شہریوں کو بھی ملے گی۔ یادرہے عرب امارات کی آبادی 10 ملین افراد پر مشتمل ہے تاہم ان میں سے زیادہ تعداد غیرملکی کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کی ہے تاہم اماراتی حکومت کی اس اسکیم سے غیرملکی کارکن اور انکی فیملیز کو فائدہ نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں