تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی، ضرورت مند افراد کو مفت سولر پینل بھی مفت فراہم کریں گے،ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا،پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں،اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے،دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اوربنی گالامحل کو ریگولرائز کیا گیا،جو گھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنے جیب میں ڈالے،بشریٰ بی بی نےکہا سب پرغداری کےمقدمے بنائیں،عوام سازش کا بیانیہ سن سن کر تنگ آگئے ہیں۔