بس میں خاتون سےزیادتی کرنے والا کنڈیکٹر گرفتار

Jul 04, 2022 | 15:57 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: پولیس نے بس کے ذریعے صوبہ پنجاب سے کراچی سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بس کے ذریعے صوبہ پنجاب سے کراچی سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف جام پور کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق 30 برس کی شازیہ نامی خاتون صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر سے مسافر بس میں کراچی کے لیے اکیلے سفر کر رہی تھی۔
مسافر گاڑی راجن پور کی تحصیل جام پور کے قریب ہوٹل پر کھانے کے لیے رُکی تو بس میں سوار دیگر چھ مسافر بس سے اتر کر ہوٹل چلے گئے جبکہ خاتون بس میں ہی موجود رہی۔ خاتون کو اکیلے بس میں دیکھ کر کنڈیکٹر سلیم نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث شخص کے خلاف کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔
مزیدخبریں