محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی،عید ٹھنڈی ٹھار گزرے گی

محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی،عید ٹھنڈی ٹھار گزرے گی
ایک نیوز نیوز: لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، سول سیکرٹریٹ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بادامی باغ،سبزی منڈی،ریلوے سٹیشن کے گردو نواح میں بارش تاحال تھم نہ سکی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش کے موجودہ سلسلے کا رخ ابھی سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرف ہے اور ان علاقوں میں آئندہ چند روز میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ’گذشتہ دو دنوں میں خیبر پختونخواہ اور کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 6 جولائی کے بعد بارش کا موجودہ سلسلہ وسطی اور شمالی پنجاب میں بھی داخل ہوجائے گا اور ملک بھر میں بارشیں عید کے دوران 12 اور 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔