تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص رمضان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے 2021 میں دوسری شادی کی تھی میری دوسری بیوی نے طلاق دے کر اپنے آشنا کیساتھ مل کر مجھے 4 ماہ قبل پتوکی سے اغوا کروایا۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے ایک جیپ میں پنجاب سے کراچی لایا گیا اور روز مجھ پر تشدد کیا جاتا تھا، گاڑی میں سوار افراد ایک کارڈ دکھا کر ہر ناکے سے گزر جاتے تھے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص پتوکی غلہ منڈی کا تاجر ہے، 50 سالہ شخص کے ہونٹ سلے ہوئے اور جسم پرکٹ اور ان میں کیلیں ٹھونسی گئی تھیں، متاثرہ شخص کے جسم پر زخم کے علاوہ کوئی تشدد کے نشانات موجود نہیں ہے،زخمی شخص کے اہلخانہ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں، زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے گزشتہ شب ہسپتال لایا گیا تھا۔