آسمانی بجلی ،لینڈ سلائڈنگ سےایک جاں بحق،متعددمویشی ہلاک

آسمانی بجلی ،لینڈ سلائڈنگ سےایک جاں بحق،متعددمویشی ہلاک
ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر کے گاوں سیری دو میل لادیاں میں آسمانی بجلی کی وجہ سے مکان لینڈ سلائیڈنگ کی ذر میں آگئے۔

رپورٹ کے مطابق مظفرآباد میں سرلی سچہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افراد زخمی،ایک جاں بحق جبکہ متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کے نام سامنے آگئے۔ جس میں میر غلام حسین، شکیلا بی بی دختر غلام حسین، روبینہ زوجہ غلام حسین، نیاز ولد غلام حسین، فیاض ولد غلام حسین، حانیہ بی بی شامل ہیں۔ اور وفات پانے والی بچی کا نام رضیہ بی بی ہے جس کی عمر 7 سال ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
حادثے میں نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے آگئے۔ جس میں 3 عدد گائے 1 عدد بیل اور 4 عدد بکریاں تھی۔